سرسی:22؍ مئی (ایس اؤ نیوز) ضلع کا خصوصی کنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے سرسی شہر میں 22اور23مئی کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرتےہوئے محکمہ پولس ، میونسپالٹی اور تعلقہ انتظامیہ نے پورے شہر میں ناکہ بندی کی ہے۔ تاکہ کسی بھی علاقے سے لوگ باہر نہ نکلیں
شہر کے اہم علاقے سی پی بازار، دیوی کیرے، کوٹیکیرے ، ہوسپیٹ روڈ، ایسلے روڈ، کے ایچ بی کالونی، گنیش نگر، راجیو نگر سمیت گنجان آبادی والے سبھی ائیریا کی حدبندی کی گئی ہے۔ غیر ضروری طورپر کوئی باہر نکلتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی پولس محکمہ نے تیاری کرلی ہے۔ خود ڈی وائی ایس پی روی ڈی نائک کارروائی کرتےہوئے دیکھے گئے ہیں۔
ڈی وائی ایس پی نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی وجہ سے سنیچر اور اتوار کو حکومت کے گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی گئی یا غیر ضروری طورپر باہر نکلے تو ان پر بغیر کسی رو رعایت کے کریمنل کیس درج کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا۔ اور فوری ضروریات کے سوا کسی بھی طرح کی کوئی سواری یا چہل پہل نہیں ہوگی۔ اس کے لئے پولس محکمہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں موجود رہنے کی بات کہی۔